Thursday, 2 September 2010

اور پھر الزام سب مشیت ایزدی پی ڈال دو

جب چاہو تو ان ہاریوں کا پانی روک لو
جب چاہو تو ان کسانوں پر پانی چھوڑ دو

اور پھر الزام سب مشیت ایزدی پی ڈال دو

سیلاب سے بچے کچھوں کو ڈاکو بنا کر مار دو
پھر بھی کچھ بچیں تو مہنگائی سے مار دو

اور پھر الزام سب مشیت ایزدی پی ڈال دو

نفرتوں اور تعصب کے طوفانوں سے
پنجابی،پٹھان اور مہا جر بنا کر مار دو

اور پھر الزام سب مشیت ایزدی پی ڈال دو

ارے اگر پھر بھی کوئی اقلیت بچ جاۓ تو
مسلمان بن کر اپنے خدا کی محبت میں مار دو

اور پھر الزام سب مشیت ایزدی پی ڈال دو

No comments: